بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

رشک قمر کی کمر توڑنے پر رابی پیرزادہ کو ری میک بنانا گلے پڑ گیا ، انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں لوگوں کے سامنے ایسے ایسے فنکار ابھر کر سامنے آئے جن کو شاید رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، ان میں ایک نام فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان کا بھی ہے۔استاد نصرت فتح علی خان صاحب نے اپنی زندگی میں شاندار گیت اور قوالیاں گائیں جنہیں سْن کر شائقین آج بھی ایک عجیب سی خوشی اور سکون محسوس کرتے ہیں۔نصرت فتح

 

کے کئی کامیاب گیتوں میں سے ایک ’’میرے رشک قمر‘‘ بھی ہے، جو دنیا بھر میں آج بھی کافی مقبول ہے، اس گانے کو کئی معروف اور نامور گلوکاروں نے دوبارہ گایا البتہ نصرت فتح خان جیسا اس گیت کو کوئی بھی نہیں گا سکا۔ان تمام گلوکاروں میں ایک اور گلوکارہ بھی ہیں، جنہوں نے اپنا نام بھی نصرت فتح علی خان کے اس گانے کو ری مکس کرنے کی فہرست میں شامل کروا لیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی نصرت فتح علی خان کے اس شاندار گانے کا ری مکس کیا، جس کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہورہی ہے۔اس گانے کو گلوکارہ نے شیئر کیا، اور لکھاانتظار ختم ہوا، بانو کِلر اس سال کے سب سے پسندیدہ گانے میرے رشک قمر کے ساتھ آچکی ہے، لڑکیاں کمزور نہیں ہوتی، اور وہ اپنے حق کے لیے لڑ بھی سکتی ہیں۔اس گانے میں گلوکارہ جامنی اور پیلے رنگ کے لباس میں غنڈوں سے لڑتی نظر آئیں، اس گانے میں ان کے ہاتھ میں ہتھیار اور سانپ بھی تھے، کہانی کچھ ایسی پیش کی گئی کہ انہوں نے خود کو ملے ہوئے دھوکے کا بدلہ لیا۔اگر غیر جانب داری سے دیکھا جائے تو گانے کی فلم بندی خاصی بے تکے انداز سے کی گئی ہے، لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا نصرت فتح علی خان کے اس معروف گانا کا اس طرح سے ری-مکس بنانا صحیح ہے؟لوگوں نے اس گانے پر

 

سوشل میڈیا میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، جو زیادہ تر منفی ہی رہا۔ایک صارف کا کہنا تھاکہ رابی پیرزادہ نے نصرت فتح علی خان کے گانے کے ساتھ جو کچھ کیا اس کے بعد وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے خود کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے اہل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ رابی پیرزادہ کی میرے رشک قمر کا ورژن نصرت فتح علی خان کے ساتھ ہونے والی گستاخی ہے۔ایک خاتون نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

 

2017 ایک بیکار سال ہے کیونکہ ہر گلوکار نے نصرت فتح علی خان کے گانے کا مذاق بنادیا، کیا آپ لوگ کچھ اپنا نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ نصرت فتح خان آپ سے معافی مانگتے ہیں، میں اس ذلت کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کرسکتا۔ان کے مطابق رابی پیرزادہ جیسے اناڑی گلوکاروں کے لیے یہ غیر قانونی ہے کہ وہ نصرت فتح علی خان جیسے عظیم گلوکار کا گانا گائیں۔ان کا کہنا تھا کہ رشک قمر کی سچ میں کمر (قمر) توڑ

 

دی رابی پیرزادہ نے۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ابھی رابی پیرزادہ کا رشک قمر سنا، اور میں بس نصرت فتح علی خان نے معافی مانگنا چاہتی ہوں، ہم نے انہیں مایوس کیا۔اور انہوں نے گلوکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی روح تڑپ رہی ہوگی۔اب یہ تو لوگوں کی سوشل میڈیا پر رائے تھی، لیکن ہم اپنی

 

میوزک انڈسٹری سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ آخر نصرت فتح علی خان جیسے عظیم گلوکار کے گانے کو اس طرح ریلیز کرنے کی اجازت کیسے دے دی گئی؟ایسے کئی گلوکار موجود ہیں جو اپنے خود کے گانے بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے جن کی ایک مثال طاہر شاہ کی ہے اور امید ہے کہ رابی پیرزادہ ان سے ہی کچھ سیکھ لیں گی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…