جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے کونسی معروف اداکارہ امریکہ سے لاہور پہنچیں ؟

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ ریما کوبھی پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کا بخار امریکا سے لاہورلے آیا۔تفصیلات مطابق لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کو دیکھنے کے لیے جہاں حکومتی، سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام الناس بے چین نظر آرہے تھے وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی دلچسپی کا محور بھی بنا رہا۔اس حوالے سے پاکستان کی معروف فلمی ہیروئن ریما بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے امریکا سے لاہور پہنچیں

انہوں نے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریما نے کہا کہ پشاور زلمی کی سپورٹر اور ملک دشمنوں کو ناکام کرنے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لاہور آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فائنل کا انعقاد دشمن ممالک کے لیے بہت بڑا پیغام ہے پاکستان کودنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی اور لاہورمیں فائنل کا انعقاد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اچھا اقدام ہے۔انہوں نے پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد کروانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کو جواب دینے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…