ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صبا قمر نے سلمان خان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ کے دروازے اپنے لئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر لئے ہیں کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ”دبنگ خان “ کی ”دادا گیری“ بالی ووڈ میں خوب چلتی ہے اور ان کو مذاق میں بھی اپنی ”توہین“ پسند نہیں۔یہ دعویٰ بھارتی نجی چینل ”انڈیا ٹی وی “ نے اپنے ایک پروگرام میں کیا

جس میں اداکارہ نور کی میزبانی میں چلنے والے پاکستانی نجی چینل کے مشہور مارننگ شو کا ایک کلپ دکھایا گیا جس میں صبا قمر بطور مہمان شامل ہوئیں , میزبان کے سوال کہ اگر انہیں سلمان خان کے ساتھ ”دبنگ 3“ کی آفر کی گئی تو وہ کس بنیاد اور کس طرح اس آفر کو ری جیکٹ کریں گی؟ جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ سلمان بہت چھچھورے ہیں اور انہیں رقص کرنا بھی نہیں آتا، وہ صرف کچھ ہی سٹیپ کرتے ہیں۔صبا قمر کے اس جواب پر سیخ پا ہوتے ”انڈیا ٹی وی “ کا کہنا تھا کہ سلمان خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اداکار ہیں، ان کے ساتھ سکرین شیئرنگ کا خواب ہر کسی کا ہوتا ہے، سلمان جس کے ساتھ کام کر لیں یا جس کی تعریف بھی کردیں وہ راتوں رات مشہور ہو جاتا ہے، کم عمر کی انوشکا شرما ہو یا بڑی عمر کی ریکھا، سلمان خان کے ساتھ فلم اور ٹی وی میں کام کرنا ہر فلمی ہیروین کی خواہش سمجھی جاتی ہے ، جبکہ سلمان کی فین فالونگ صرف انڈیا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے، ایسے میں جہاں ہر کوئی ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے ترس رہا ہے وہیں دوسری طرف ایک پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے،لیکن وہ یہ بھول گئی ہیں کہ دبنگ کی داداگیری بالی ووڈ میں خوب چلتی ہے،انہیں تو ایسا مذاق بھی نہیں پسند، ایسے میں صبا قمرنے یہ کہہ کر ایک طرح سے اپنے بالی ووڈ خواب کو ختم ہی کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…