ممبئی، لاہور (آن لائن)کافی عرصے کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ‘رئیس پر پاکستان میں پابندی کا اعلان کردیا گیا، تاہم یہ اعلان ان کے پاکستانی مداحوں کو کافی ناگوار گزرا۔سنسر بورڈ سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ فلم ‘رئیس پر پاکستان میں پابندی فلم میں مسلمانوں کے کردار کو منفی انداز میں پیش کرنے کے باعث عائد کی گئی۔فلم میں ایک مخصوص فرقے کو پیش
کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا رئیس پر پابندی سے مداحوں کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایتکار راہول ڈھو لکیا بھی کافی حیران نظر آئے۔اور اس پابندی کی وجہ سے پاکستانی سنسر بورڈ کے سابق رکن فخر عالم کو لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا ‘جو بھی مجھے ان پیغامات میں ٹیگ کررہا ہے وہ جان لے کہ میں 2016 میں استعفیٰ دے چکا ہوں۔رئیس کی پابندی پر لوگوں نے بیشمار مزاحیہ ٹویٹس بھی کیں:کسی کو یقیناً فلم کی پابندی پر بیحد غصہ آیا:کئی مداحوں کو ماہرہ خان کے ردعمل کا زیادہ انتظار رہا