رمیز راجہ اپنی فلم ’’ دوڑ باز ‘ ‘کی تفصیلات سامنے لے آئے،ہیرو تو سنجے دت ہیں ،کہانی کیا ہے اور کون لکھ رہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

4  فروری‬‮  2017

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و نامور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے فلمسازی کے میدان میں آنے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی بھی خود لکھ رہے ہیں ،فلم کا نام ’’دوڑباز‘‘رکھا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار سنجے دت کام کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیارپورٹ  کے مطابق رمیض راجہ نے کہا کہ فلم کی مشترکہ پروڈکشن کروں گا ۔اس فلم کا موضوع میرے دل سے بیحد قریب ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ ناظرین تک پہنچے، پھر چاہے یہ ایک ڈاکومنٹری کی شکل ہو یا فلم کی، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشتگردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا، یہ موضوع میرے ذہن میں 10 سالوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کسی بھی زخم کو بھرنے کی طاقت رکھتا ہے اور یہی میں اس فلم میں پیش کروں گا۔فلم کا نام’’دوڑباز‘‘رکھا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار سنجے دت کام کرتے نظر آئیں گے۔ رمیض راجہ نے سنجے دت کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ’’دوڑباز ‘‘میرے ذہن کا ایک خیال ہے جسے بھارت کی ایک پروڈکشن کمپنی نے منظور کیا اور وہیں سے چیزیں آگے بڑھیں۔سنجے دت کو اس فلم کا اسکرپٹ بیحد پسند آیا، وہ ایک بڑے اسٹار ہیں اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ ان پر یہ کردار بہترین لگے گا۔اس حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رمیض راجہ اس فلم کی مرکزی اداکارہ کے لیے ماہرہ خان یا کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکارہ کو کوئی خاص کردار نہیں دیا گیا ہے۔انکے مطابق یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے لہٰذاخاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا،

میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔فلم ’’دوڑباز‘‘کا اسکرپٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…