جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جھنگ میں سٹیج اداکارہ صدف کواس کے گھرمیں گھس کرگولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق سٹیج اداکارہ صدف کو5گولیاں لگیں اوران کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔پولیس کے مطابق ملزم اداکارہ صدف سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر مشتعل ہوگیا اوریہ انتہائی اقدام اٹھایا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو بھی گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں