اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور نعت خواں اور اسلامی سکالر جنید جمشید جو گزشتہ ماہ حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے ان پر ان کے دوست گلوکار سلمان احمد نے ایک مختصر دورانیے کی فلم بنائی ہے جسے جنید جمشید کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد اور جنید جمشید کے بھارتی مداحوں نے سلمان احمد سے شکوہ کیا کہ وہ جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم نہیں دیکھ سکتے ۔
انہوں نے سلمان احمد سے استفسار کیا کہ اس فلم کو یوٹیوب نے بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ جس پر سلمان احمد نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس میں پاکستانی ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔ سلمان احمد کی جانب سے ریلیز کی گئی اس فلم کو خواب میں جنید جمشید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہےیاد رہے کہ پی آئی اے کی تباہ ہونے والی پرواز پی کے 661 میں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے جبکہ اس طیارے میں 47افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔
جنیدجمشید کی شہادت ۔۔ بھارت کا ایسا کام کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہیں رہے گی
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں