ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بچپن میں انھیں کامک بْکس پڑھنے کا اتنا شوق تھا کہ وہ اس کی تکمیل کے لیے اپنے فیملی ممبرز اور کزنوں سے بھی پیسے ادھار لینے میں گریز نہیں کرتے تھے۔
شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے اس راز سے پردہ نکلوڈین کڈز چوائس ایوارڈ 2016ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹھایا، جہاں انھیں کڈز آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب میں بچہ تو ہمیشہ بڑا ہونا چاہتا تھا، لیکن میں اب بوڑھا ہو کر اپنے بچپن کو یاد کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ بچپن ہماری زندگی کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔ ہر قسم کے فکر اور غم سے آزاد اور لاپرواہ۔ بالی ووڈ کنگ خان نے بتایا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ مجھے بچپن میں کامک بْکس پڑھنے کا جنون تھا۔ اس شوق کی خاطر میں اپنے کزنوں اور رشتہ داروں سے پیسے لینے میں بھی نہیں ہچکچاتا تھا۔