اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میرا کا ماہرہ خان کے بارے میں حیران کن انکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداکارہ ماہرہ خان کوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم، ٹی وی اورکمرشلز میں ایک ہی اداکارہ کوبطورایکٹرس اورماڈل سائن کرنا ناانصافی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے اس پروفیشن کواپنی زندگی کے 20برس دیے ہیں اوراس دوران بہت سے یادگار کردار نبھائے لیکن اب ایک خاص لابی مجھے ملنے والے پراجیکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں۔
میں متعدد بار انہیں ایکٹنگ کا چیلنج بھی کرچکی ہوں۔ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ سفارش سے کام پانے والے لوگ کبھی پیدائشی فنکاروں کا سامنا نہیں کرسکتے۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو ہی صرف کام دینا میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام اداکاراؤں اورماڈلز کے ساتھ زیادتی ہے، جوبے پناہ ٹیلنٹ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے زیادہ خوبصورت باصلاحیت اداکارائیں ہیں، مگرایک لابی جان بوجھ کرایسا کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…