ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں سنجوبابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ ماضی میں منشیات کا عادی ہوجانے پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز نہیں کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایک بار جوتوں میں ایک کلو ہیروئن چھپا کر جہاز کا سفر کیا۔بالی ووڈ کے ستاروں میں نشہ کرنا معمولی سی بات سمجھی جاتی ہے اور کئی اداکار نشے کی لت کے باعث جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے سنجے دت بھی منشیات استعمال کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں نشے کی عادت نے بڑی مصیبتوں میں پھنسایا ہے لیکن اب سنجو بابا کے انکشافات نے سب کو چونکا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ایک انٹرویو میں اپنے نشے کی عادت سے متعلق بڑے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے نہ صرف سب کو حیران کردیا ہے۔ بلکہ بھارت کی اندرونی سیکیورٹی کا پول بھی کھول دیا ہے۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ والدہ کے کینسرجیسے موذی مرض کے علاج کے دوران ہی میں نے منشیات لینا شروع کردی تھی اور فلم نگری میں قدم رکھتے وقت منشیات کا عادی ہوچکا تھا جب کہ منشیات کا عادی ہوجانے پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز نہیں کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایک بار جوتوں میں ایک کلو ہیروئن چھپا کر جہاز کا سفر کیا جب کہ اس وقت میری دونوں بہنیں پرواز میں ساتھ تھیں۔سنجے دت نے کہا کہ ایئر پورٹ پر چیکنگ نہ ہونے کے باعث میں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا کیوں کہ منشیات استعمال کرتے وقت مجھے اپنی فیملی اورکسی اور چیز کی فکر ہی نہیں ہوتی تھی لیکن اب اپنی وجہ سے بہنوں کو بھی منشیات اسمگلنگ میں پکڑے جانے کا سوچتا ہوں تو ڈر جاتا ہوں۔ بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور جانے کا مشورہ دوں گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔
منشیات کی سمگلنگ کرنے کا حیرت انگیزطریقہ،سنجے دت کے اعتراف نے حیران کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے فی من گندم کی نئی قیمت مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری
-
ایف بی آر کا 4 درآمد شدہ موبائل فون برانڈز پر ’پی ٹی اے ٹیکس‘ میں بڑی کمی کا اعلان
-
ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنےکا امکان
-
معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
مریم اورنگزیب کی والدہ نے انکی ٹرانسفارمیشن کے راز سے پردہ اُٹھا دیا
-
گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والی رقم پر تاجر الجھ پڑے
-
معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
-
موبائل فون آپریٹرز نے ماہانہ پیکجز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خرید و فروخت میں بڑی سہولت کا فیصلہ
-
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے
-
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ حادثے کا شکار














































