جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا، دوسرا اور تیسرا خوبصورت مرد کونسا ہے ؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں بڑے بڑے ہالی وڈ اداکاروں کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی ہے۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور جہاں تک ہریتھک کی خوبصورتی کی تعریف کی جائے تو اس میں انہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن کو دنیا کا تیسرا خوبصورت ترین مرد قرار دیا گیا ہے، فہرست میں ہالی ووڈ کے دل کی دھڑکن کہلائے جانے والے بریڈ پٹ اور جانی ڈیپ کو بھی ہریتھک نے خوبصورتی میں پیچھے چھوڑدیا ہے،فہرست میں پہلے نمبر پر ٹام کروز اور دوسرے پر روبرٹ پیٹیسن ہیں۔دوسری جانب ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی تعریفوں پر خوش نہیں ہوتے کیونکہ وہ چہرے کی خوبصورتی سے زیادہ ارادوں اور خیالات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے انسان خوبصورت بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی جانب سے خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل کرنا صرف ایک تعریف ہے نہ کہ کوئی کامیابی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…