ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

قسمت بیگ کے قتل کے بعد ایک اور فنکار کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی کے علاقے پنجپیر بائی پاس کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی گلوکار درویش جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مانیری کے رہائشی لوک گلوکار 62 سالہ درویش خان قریبی گاوں پن پیر سے پرفارمنس دے کا واپس آرہے تھے کہ پنجپیر بائی پاس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق درویش کو چھ گولیاں لگیں جس کے بعد وہ کافی دیر تک واقعہ کی جگہ پر پڑے رہے۔ اگلی صبح پولیس اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچی اور درویش خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچایا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا جبکہ حکام نے تمام آرٹسٹس کو سیکورٹی صورت حال کی خرابی کی وجہ سے محتاط ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو لاہور میں قتل کردیا گیا تھا۔ قسمت بیگ کو لاہور میں گیارہ گولیاں ماریں گئیں جس کےبعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…