پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فریحہ پروپز اور نعمان جاوید ،طلاق کا مقدمہ،فیصلہ ہوگیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی مقامی سول عدالت نے معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی رضا مندی سے طلاق لینے کے بعد دائر خلع کا دعویٰ خارج کر دیا ۔ سول جج عابد بشیر کے روبرو فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نعمان جاوید نے باہمی رضا مندی کے ساتھ فریحہ پرویز کو طلاق دے دی ہے۔فریحہ پرویز کے وکیل نے طلاق نامہ

کی نقل عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ طلاق ہونے کے بعد خلع کے لیے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔فریحہ پرویز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیملی کورٹ کے جج عابد بشیر چوہدری نے فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے 2015ء میں گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی تا ہم یہ بندھن زیادہ عرصے تک نہ چل سکا اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے چند ماہ قبل اپنے شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا تھا۔یاد

رہے گلوکار نعمان جاوید نے حال ہی میں ٹی وی اداکارہ جاناں ملک سے دوسری شادی کر لی ہے اور بعد ازاں فریحہ پرویز کو باہمی رضامندی سے طلاق دے دی جس کے بعد فیملی کورٹ نے خلع کا مقدمہ ختم کردیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…