منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نور کی شادی کی خبریں ۔۔۔ نام تبدیل کر لیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اداکارہ نور نے ولی حامد علی خان سے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے نور ولی رکھ لیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا نام نور ولی پوسٹ کیا ہے ۔ ولی حامد علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری شادی پہلے ہی ہوچکی تھی لیکن ہم نے اپنی فلم عشق پازٹیو کی ریلیز کی وجہ سے اناؤنس نہیں کی تھی ، ہم مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے ۔ واضح رہے دونوں فنکاروں کی طرف سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد شوبز سے وابستہ فنکاروں نے انہیں مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
دوسری جانب اداکار حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید آج کل امریکہ میں موجود ہیں ۔ حمزہ اور ہمایوں نے امریکی ریاست الینوائے میں ایک ادارے (forgotten people)کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے ۔ اس ادارے کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈز بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی بحالی کے کام میں استعمال کیے جائیں گے ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق کئی پاکستانی 1971 کے بعد سے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں واقع کچی بستیوں میں نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید نے اسی حوالے سے 2 تقاریب میں شرکت کی ۔ ان تقاریب کے ٹکٹوں کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی ، ان ٹکٹوں کو خریدنے والے افراد نے حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید کے ساتھ سیلفی بھی لی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے ٹکٹ کے کم پیسے دیئے ، انہیں اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع نہیں ملا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…