اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلموں، ٹی وی اور ریڈیو سے تعلق رکھنےوالے گلوکار اور پلے بیک سنگر اے نئیر انتقال کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں، ٹی وی اور ریڈیو سے تعلق رکھنےوالے گلوکار اور پلے بیک سنگر اے نئیر66سال کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہوگئے ۔ مرحوم نے سوگواروں میں 3بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں ۔
اے نئیر بخاری نے 1974میں گلوری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ہوتے ہوتے اس دنیا میں اس قدر اونچا نام بنالیا کہ سب ہی ان کی آواز کے دیوانے ہو گئے ۔ انہوں نے 5مرتبہ گلوکاری کی دنیا کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا جو گلوکاروں کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ پاکستانی فلموںمیں ایک عرصہ تک بس ان کی آواز ہی گونجتی رہی اور وہ اپنی آواز کے ذریعے مداحوں کے کانوں میں رس گھولتے رہے ۔
مرحوم اے نئیر نے ریڈیو پاپاکستان میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور ایک عرصے تک سروں کے راجا کے طور پر مشہور رہے ۔
اے نئیر کی وفات پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے جسے شاید اب کبھی بھی پورا نہ کیا جا سکے ۔
’’انتہائی افسوسناک خبر ‘‘ پاکستان کے معروف ترین گلوکار انتقال کر گئے
12
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں