اسلام آباد (این این آئی)ہندی زبان میں ڈب شدہ کارٹون دکھانے پرپیمرا نے مورخہ31اکتوبر2016ء کو Nickelodeonچینل کا لائسنس فوری معطل کر دیا۔ پیمرا نے یہ فیصلہ پیمرا قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر کیاہے ۔ پیمرا نے مورخہ 19اکتوبر 2016ء کو فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کسی بھی سیٹلائٹ یا لینڈنگ
رائٹس والے ٹی وی چینل پر انڈین مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی لیکن Nickelodeonچینل پیمرا کے 19اکتوبر کے فیصلے کی رُو گردانی کرتے ہوئے مسلسل کئی روزسے ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔پیمرا کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کرنے کے لئے پُر عزم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔Nickelodeonکی معطلی سے متعلق ہدایات تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو دے دیں گئیں ہیں ۔ چینل کی معطلی کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا۔
بھارتی مواد دکھانے پر مقبول ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کردیاگیا
31
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں