جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ کنگ سلمان خان کا 18سالہ پرانا باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘ گرفتار ۔۔۔ وجہ انتہائی شرمناک

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ 18 سال سے بالی ووڈ کے دبنگ خان کی حفاظت پر مامور، باڈی گارڈ شیرا کو پولیس نے ایک شہری اختر قریشی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شہری کی شکایت پر شیرا کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 323 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے نہ صرف درخواست گزار اختر قریشی کے ساتھ بدزبانی کی بلکہ اپنی بندوق مار کر اس کی ہڈی بھی توڑ دی تھی۔ یہ تمام واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں قائم ایک کلب میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت شیرا کلب میں اکیلا تھا اور اس کے ساتھ سلمان خان موجود نہیں تھے۔دوسری جانب شیرا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کسی کو زدوکوب نہیں کیا۔ مقدمے میں عائد کئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…