جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

صبا قمر کا جنون اور بے فکریاں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) فلم ’’لاہور سے آگے‘‘‘ کا ایک اور گانا ’بے فکریاں‘ جاری کردیا گیا۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران گانے کی لانچنگ کی گئی۔ گانے کو آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ موسیقی شیراز اوپل نے دی ہے۔ گانے کی شاعری شکیل سہیل کی تخلیق کردہ ہے۔ یہ گانا محمد جرجیس سیجا اور اسفند فاروق کی مشترکہ کاوش ہے۔گانا’’ بے فکریاں‘‘ صبا قمر پر فلمایا گیا ہے۔ صبا قمر فلم میں ایک موسیقار کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے اس شوق کی مستقل تکمیل کے لیے نہایت جنونی ہے۔فلم ’’لاہور سے آگے‘ فلم کے مرکزی کرداروں میں صبا قمر اور یاسر حسین شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جبکہ یاسر حسین ہی فلم کے مصنف بھی ہیں۔فلم مرکزی کرداروں کے سفر پر مشتمل ہے جس کے دوران انہیں مختلف سنگین و رنگین حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں پانچ گانے شامل کیے گئے ہیں۔ ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے جسے صبا قمر اور یاسر حسین پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے۔دیگر کرداروں میں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، عتیقہ اوڈھو، عبد اللہ فرحت اللہ اور عمر سلطان بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…