ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فلموں کی نمائش،حکومت کی بے حسی ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہونے تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظالم کر رہا ہے اور پاکستان میں بھارتی انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے حمایت کے لیے دوغلی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے تک بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگائی جائے۔فاضل عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…