پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سیف علی خان سے شادی سے قبل ۔۔۔ کرینہ کپور نے ناقابل یقین بات کہہ دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ اینڈ کلچرل ڈیسک) بھارتی معروف ادکارہ اور پٹودی خاندان کی بہو بننے والی کپور خاندان کی خوبرو حسینہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے سیف علی خان کا رشتہ قبول کرنے سے پہلے ایک بار نہیں بلکہ دو دو بار انکار کیا تھا جس کے بعد تیسری بار رشتہ آنے پر انہوں نے اس کو قبول کیا۔اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ کرینہ کپورکی اداکاری اوران کے لائف اسٹائل سے کون واقف نہیں تاہم اداکارہ اپنے ذاتی معاملوں کوبھی اپنے مداحوں سے کبھی چھپاتی نظر نہیں ا?ئیں اور اب انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اورانکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سیف کے والد منصورعلی خان پٹودی نے بھی ان کی والدہ اورماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگورکو پیرس میں ہی پروپوزکیا تھا جہاں وہ اپنی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اداکارہ سے شوکے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ سیف نے بھی انہوں گھٹنوں کے بل بیٹھ کرپروپوزکیا تھا جس پربیبو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیف ان چیزوں سے بالکل دورہیں اورانہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا۔

بھارتی پروگرام کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کا رشتہ قبول کرنے کے قبل انہوں نے 2 بار اپنے کرئیر کے باعث ٹھکرادیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف نے انہیں پیرس کے ہوٹل میں پہلی بارپروپوزکیا تھا جس پراداکارہ نے انہیں انکارکردیا تھا جب کہ دوسری باراسی ٹرپ کے دوران پیرس کے ہی ایک چرچ میں سیف کی جانب سے ایک بار پھرپروپوزکیا گیا جس پرکرینہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید اورکوئی بات نہ کریں کیونکہ وہ اپنے کرئیر پر بھر پورتوجہ دینا چاہتی تھیں جب کہ 2 روز بعد جب سیف نے انہیں تیسری بارپھرپروپوزکیا تومیں نے فورا خوشی سے ہاں کردی۔انہوں نے کہا کہ انکار کی وجہ صرف میرا کیرئیر تھامگر سیف کی جانب سے پیار اور اخلاص کو دیکھتے ہوئے وہ زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کر سکیں اور انہوں نے ان سے شادی کرنے کی حامی بھر لی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…