جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’بھارت خبردار‘‘ یہ ہاتھ صرف چوڑیاں پہننے کیلئے ہی نہیں بنے ۔۔ میں اسلحہ بھی اٹھا سکتی ہوں ۔۔۔! پاکستانی معروف خاتون نے دبنگ بیان دے دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) خوبرو اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ چوڑیاں پہننے والے اور مہندی لگانے والے ہاتھ اپنے وطن کے دفاع کے لئے اسلحہ بھی اٹھا سکتے ہیں ،خدا نخواستہ اگر پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو میں اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ اگلے مورچوں میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے کیلئے بے قرار ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اندر فوجی خون موجودہے ، میرے دادا ، پردادا فوج میں رہے اور اسی وجہ سے میرے اندر بھی وہ فوجی جذبہ موجود ہے ۔ میں اسلحہ چلا سکتی ہوں اور رضاکارانہ طورپر پاک فوج میں خدمات انجام دینا چاہتی ہوں ۔خدانخوستہ اگر جنگ کی صورتحال ہوئی تو اپنے وطن کے دفاع کے لئے مجھے اگلے مورچوں پر بھیجا جائے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے ہی احساسات اور جذبات نہیں بلکہ پوری قوم کی خواتین اور یہاں کے بچے بچے کے یہی ارادے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا اور خاص طور پر اقوام متحدہ کو بھارتی جنگی عزائم کے حوالے سے نوٹس لینا چاہیے جو بغیر کسی اشتعال کے پاکستانی علاقوں پر گولہ باری کر رہا ہے جس سے ہمارے دو جوان شہید ہو چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…