ملتان (این این آئی)ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا عبوری چالان اعتراضات دور کرنے کے بعد پراسیکیوٹر کو جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں ملتان پولیس نے عبوری چالان اعتراضات دور کرنے کے بعد پراسیکیوٹر کو جمع کروا دیا ہے ،ملتان پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر 16 اعتراضات لگا کر پولیس کو تین روز میں دوبارہ اعتراجات دور کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی پولیس نے ایک اعتراض کے جواب میں لکھا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ٹھوس شواہد نا ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواء کا شکار ہے جبکہ دوسرے اہم اعتراض کے جواب میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے اور ان کیخلاف تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔