پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی مشہور ترین شادی کا افسوسناک اختتام ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار براڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے شادی کے دو سال بعد اپنے شریک حیات پریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے درخواست عدالت میں جمع کرادی جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بریڈ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے جب کہ دونوں کے درمیان دوریاں ناقابل مصالحت کی حد تک پہنچ چکی ہیں۔ انجیلنا اور بریڈ پٹ نے رشتے کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے انتہائی قدم پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی خصوصی سفیر بھی ہیں اور ان دنوں پناہ گزینوں کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ انجلینا جولی اور اداکارہ بریڈ پٹ 2004 میں پہلی مرتبہ فلم ‘‘مسٹر اینڈ مسز اسمتھ’’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور دونوں کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد انہوں نے 2014 میں شادی کی جب کہ انجلینا اور بریڈ پٹ کے 6 بچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…