جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہندو مذہب چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو مذہب چھوڑنے والی اداکارہ سروین چاولہ نے کہا ہے کہ فلم میں کام دلانے پر ہدایتکار کے ساتھ رات گزارنے کی پیش کش ہوئی تھی۔بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا میں قدم رکھنا ہر کسی کا خواب ہے اور اس چمکتی دمکتی دنیا میں جانے کے لیے جہاں فنکارانہ صلاحیتیں چاہیے ہوتی ہیں وہیں فلم نگری میں قسمت آزمائی کرنے والے اداکاروں اور خاص طور پر اداکارائوں کو بہت تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے ہندو مذہب چھوڑنے والی اداکارہ سروین چائولہ نے فلم نگری میں کام ملنے کے لیے درپردہ کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ان رازوں سے پہلی بار پردہ اٹھایا ہے۔
اپنے انٹرویو میں سروین چائولہ کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جس کے لیے میں نے حامی بھرلی تھی لیکن ہدایتکار کے دوست نے فون کرکے فلم میں کام دینے کے بدلے ساتھ رات گزارنے کا کہا اور ساتھ ساتھ فلم کی مکمل شوٹنگ تک ہدایتکار کے ساتھ سونے کی شرط بھی رکھی تھی تاہم میں نے ان کی پیش کش کو فوری طور پر ٹھکرادیا جس کے جواب میں مجھے فلم اور جس گھر میں رہائش پذیر تھی وہاں سے آدھی رات کو بے دخل کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اداکارہ سروین چائولہ پنجابی فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ میں بھی متعد د فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…