منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کیوں ہوئی ؟ اس سلسلے میں حیران کن وجوہات سامنے آئی ہیں کاجول کے مطابق انہوںنے اجے دیوگن سے شادی اس لئے کہ کیونکہ وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی تھیں ۔
بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ کاجو ل جنہوں نے 9991 میں بھارتی ادار اجے دیوگن سے شادی کر لی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سال میں صرف ایک فلم کیا کریں گی ۔بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق کاجول کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر کے عروج کے دنوں میں اجے دیوگن سے شادی کرنا ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا اس وقت وہ تقریباً نو سال سے فلم انڈسٹری میں کام کر رہی تھیں اور اور سال میں چار سے پانچ فلمیں کیا کرتی تھیں اس موقع پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شادی کر کے زندگی میں سیٹل ہو جائیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔
کاجول نے چوبیس فروری 9991 کو اجے دیوگن سے شادی کی ان کے دو بچے نیسا اور یگ ہیں ۔ کاجول کو ان کی منفرد شخصیت اور لکس کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2991 میں فلم بے خودی سے کیا مگر انہیں مقبولیت 3991 میں ہٹ ہونے والی فلم بازیگر سے حاصل ہوئی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کیا تھا۔ان دونوں کی جوڑی آج بھی بالی ووڈ میں کامیاب مانا جاتا ہے ۔ شادی کے چار برس بعد کاجول نے دوبارہ فلم نگری میں قدم رکھا اور کئی فلموں میں کام کیا جن میں فنا، ، مائے نیم اس خان، یومی اور ہم ، وغیرہ شامل ہیں ۔ دل والے کاجل کی ریلیز ہونے والی اب تک کی آخری فلم ہے جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…