پشاور(این این آئی)سپرسٹارشارخ خان کیلئے تیارکی جانیوالی چپل کامعاملہ حل ہوگیا،محکمہ ولڈلائف نے چپل میں استعمال ہونیوالا چمڑا اسٹریلین گائے کاقراردیدیا۔ ولڈلائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے لیے تیار کی جانے والی پشاور ی چپل بنانے والے جہانگیر خان کا ہرن کی کھال سے تیار کرنیکا دعوی جھوٹا ثابت ہو گیا ہے محکمہ لائیواسٹاک اورولڈلائف کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پشاورکے کاریگر نے اسٹرلین گائے کا چمڑا استعمال کیا ہے خیبر پختونخوا میں ہرن کی کھال اور خرید و فروخت پر پابندی ہے جبکہ جہانگیر خان مومند نے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے بالی ووڈ گنک شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے پشاور چپل تیار کیے ہیں جوشارخ خان کی چچا زاد بہن منی بیگم کے حوالے کردی۔