اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ فلم ’ڈھشوم‘ پر پابندی لگنے کے بعد حال ہی میں آنند ایل رائے کی پروڈکشن فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ پر بھی پاکستانی سنسر بورڈ نے پابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی عوام کے لیے افسوس ہوتا ہے کیوں کہ سیاسی دباؤ کے باعث وہ بہت سی چیزوں سے محروم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایک ایسے ملک سے ہے جہاں مجھے اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہے’۔ہندوستان میں پاکستانی ٹیلنٹ کو مواقع دیئے جانے کے حوالے سے آنند کا کہنا تھا کہ ہندی سینما انڈسٹری میں لوگوں کو تخلیقی صلاحیت کی زیادہ پہچان ہے اور ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں کو زیادہ قبول کیا جاتا ہے۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہم دونوں ممالک کا موازنہ کرسکتے ہیں’۔واضح رہے کہ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم ہے، تاہم پاکستانی سنسر بورڈ کے مطابق فلم میں کئی ایسے سینز موجود ہیں جو پاکستان مخالف ہیں جس کے باعث اس فلم پر پابندی عائد کی گئی۔اس فلم میں ڈیانہ پینٹی، ابھے دیول، جمی شیرگل اور علی فضل نے مرکزی کردار ادا کیے۔
ہم اپنی فلموں میں پاکستانی اداکار کیوں لیتے ہیں؟ بھارت سے ناقابل یقین بیان آ گیا
26
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں