اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جس دن پاکستانی دھرتی پر قدم رکھوں گا وہ دن میری زندگی کا بہت بڑا دن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ پاکستان جائیں اور جس دن وہ پاکستانی سرزمین پر قدم رکھیں گے وہ دن ان کے لیے بہت بڑا دن ہو گا۔اپنے انٹرویو میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ ’میں ترس رہا ہوں وہاں پہنچنے کے لیے، جانے کے لیے، کیونکہ وہاں میرے پتا جی میرے دادا جی میری پیڑیوں کا وہاں جنم ہوا تھا۔‘انیل کپور کے آباؤاجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تھا اور ان کے والد سریندر کپور 1925 میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔انیل کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں گے کہ جہاں سے ان کی شروعات ہوئی وہ وہاں جائیں اور وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے دونوں ممالک کے فنکار کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ انیل کپور کا کہنا تھا کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’جتنے لوگوں کو میں ملا ہوں پاکستان اور انڈیا سے، وہ تو چاہتے ہیں کہ دوستی ہو، تجارت ہو کیونکہ جتنا بزنس ہو گا اتنا ہی دونوں ملکوں کو اس کا فائدہ ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’ایک ہی تو لوگ ہیں ہم، پہننے کا، کھانے کا، پینے کا، بات کرنے کا، سب طریقے ایک ہی ہیں، کوئی الگ چیز ہے ہی نہیں ہم میں تو کیوں الگ رہ رہے ہیں ہم لوگ؟‘ان کا کہنا تھا کہ کہیں نہ کہیں ڈائیلاگ اور بات چیت ہونی چاہیے، اور انھیں امید ہے اور وہ مثبت سوچ رکھتے ہیں کہ کبھی نہ کبھی یہ ضرور ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری















































