جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں کہ شارخ اور کا جول ایک دوسرے سے نفر ت کیو ں کر تے تھے ؟

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹر نگ ڈیسک )بولی وڈ کے معروف اداکار کنگ خان اور خوبرو اداکارہ کاجول کی دوستی کے چرچے پوری فلم انڈسٹری میں مشہور ہیں۔دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں ،ان کی دوستی کے بارے میں مشہور ہے کہ مشکل وقت پڑنے پر ایک دوسرے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔لیکن اس لازوال دوستی کے بارے میں یہ پڑھ کر آپ کو حیرت ہوگی کہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے ابتداء میں سخت نفرت کرتے تھے۔جی ہاں یہ بالکل سچ ہے شاہ رخ اور کاجول کیر ئیر کے آغاز میں ایک دوسرے کو بالکل پسند نہیں کرتےتھے،یہاں تک کہ ایک دوسرے کا چہرہ بھی دیکھنانہیں چاہتے تھے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب ہم فلم ‘بازیگر’ میں کا م کررہے تھے،عامر خان نے مجھ سے کاجول کے بارے میں پوچھا تو میرا جوا ب تھا’یہ لڑکی بہت بُری ہے،اس کاکام میں بالکل بھی دل نہیں لگتا’،اس کے بعد میں نے شام کو سیٹ پر کاجول کو کام کرتے ہوئے دیکھا تو ان کی اداکاری اور محنت کو دیکھ کر مجھے اپنی سوچ بدلنی پڑی، اور میں نے عامر سے کہا ‘یہ جادوئی لڑکی ہے’۔کاجول نے بھی شاہ رخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی ملاقات میں شاہ رخ کافی بد مزاج لگے تھےلیکن پھر ہماری دوستی ہوگئی۔کسی نے سچ کہا ہےاچھی دوستی کی شروعات ہمیشہ لڑائی سے ہوتی ہے،شاہ رخ اور کاجول کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ،شروع میں جھگڑا کرنے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے اور گہرے دوست بن گئے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…