جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اور آخر کار سلمان خان کو کترینہ کیف مل ہی گئیں

datetime 7  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ مشہور برانڈ کے اشتہارمیں جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان طویل عرصے تک معاشقہ رہا ہے جس کا اعتراف خودسلو میاں نے کیا تھا جب کہ دونوں اداکاروں میں علیحدگی کے بعد دبنگ خان نے کترینہ کے ساتھ فلموں کے ساتھ ساتھ اشتہارات میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ایک پھر سلو میاں اپنی سابقہ محبوبہ کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہوگئے ہیں۔سلمان خان اور کترینہ کیف طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے لیکن دونوں اداکاروں کی جوڑی کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ ایک مشہور برانڈ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں اشتہار میں جلوہ گر ہوگی جب کہ اشتہار کی شوٹنگ سلمان خان کی نئی فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بعد شروع کی جائے گی جس کے لیے دونوں اداکارں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…