بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اہلیہ نے ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی جس سے سنجے دت کو دوبارہ جیل ہو سکتی ہے

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سنجو بابا کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ ان کی اہلیہ مائنتہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس سے ان کے شوہر کو دوبارہ جیل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سنجے دت غیر قانونی اسلحہ کیس میں کئی ماہ جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے انھیں رواں سال 25 فروری کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی اہلیہ مائنتہ کی ایک چھوٹی سی غلطی انھیں دوبارہ جیل بھیجنے کا سبب بن سکتی ہے۔
ہوا یوں کہ مائنتہ دت نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں بظاہر کوئی خرابی نظر نہیں آ رہی لیکن اگر ان کا غور سے جائزہ لیا جائے تو آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ان تصاویر میں ان کے نزدیک پڑے لیمپ کو ایک رائفل سے بنایا گیا ہے۔ ان تصاویر کے اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور سنجو بابا کے مداح شدید پریشان ہیں کہ ان کی اہلیہ کی اس بیوقوفانہ حرکت سے کہیں انھیں دوبارہ جیل نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سنجے دت کو پانچ سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ اگر ان تصاویر کو بنیاد پر بنا کر ان کیخلاف انکوائری شروع ہو گئی اور اس میں ثابت ہو گیا کہ یہ لیمپ واقعی کسی رائفل سے بنا ہے تو سنجے دت دوبارہ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…