ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے روسی،چینی اور فرانسیسی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی فلم ’’چھوٹی کوت ‘‘کی اسکریننگ تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور کا کہناتھا کہ انھیں پنجابی بولنی نہیں آتی تاہم سمجھ لیتی ہیں،انھوں نے کہا کہ کسی فنکار کے لیے زبان کی قید نہیں ہوتی وہ اس لیے روسی،چینی،فرنچ،مندیرین،پنجابی کسی بھی زبان میں اچھے اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔