ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ شمیم آراء انتقال کر گئیں

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ اور ہدایت کار شمیم آراء طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں، شمیم آرا طویل عرصے سے لندن میں زیرِ علاج تھیں۔پاکستان کی نامور اداکارہ اور ہدایت کار شمیم آراء لندن میں اپنے صاحبزادے سلمان کریم مجید کے ساتھ مقیم تھیں، وہ سات سال سے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔شمیم آراء 1938 کو متحدہ ہندوستان کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کا اصل نام پتلی بائی تھا۔شمیم آراء کی کئی معرکہ الارا فلموں میں انار کلی، کنواری بیوہ ، چنگاری ، فرنگی، سالگرہ، آگ کا دریا ،دوراہا، ہمراز، سہیلی ، نائلہ‘ آنچل، قیدی، کالا پانی، دیوداس اور کئی دیگر شامل ہیں۔شمیم آراء کو 4مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
انہوں نے ان فلموں کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں میں بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں جائیداد اور تیس مار خان شامل ہیں۔ پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے شمیم آراء کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر نہایت غمگین ہے، لیکن سب کو ایک دن جانا ہے، وہ کئی عرصے سے کومہ میں تھیں، لیکن پھر بھی دل کو تسلی تھی کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گی، شمیم آراء نہایت خوبصورت اداکارہ تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمیم آراء مضبوط خاتون تھیں اور انہوں نے مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی کی تھی۔
اداکارہ ریشم نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ غم کی گھڑی ہے، میں نے شمیم آراء کی ہدایات میں کئی فلموں میں کام کیا، انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہترین کام کیا ہے، میں ان کی آخری فلم کی ہیروئن تھیں اور میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا‘۔صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نوا زشریف سمیت دیگر سیاسی و فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شمیم آراء کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…