جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

قتل یا خودکشی؟بھارتی اداکارہ جیا خان کی موت کا معاملہ، کیس میں نیا موڑ آ گیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)سی بی آئی نے بھارتی اداکارہ جیا خان کے قتل کیس کے معاملہ میں ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملہ میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ سی بی آئی نے ممبئی ہائیکورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ سی بی آئی نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ جیا خان کا قتل نہیں ہوا تھا۔ یہ معاملہ خود کشی کا ہے۔ ادھر جیا خان کی والدہ رابعہ خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کا قتل ہوا ہے اور ملزم سورج پنچولی کو بچانے کے لئے سی بی آئی اس کو خود کشی بتا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیا کی موت کے بعد ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ لیکن ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل سنگھ نے جسٹس نریش پاٹل اور جسٹس دیپک نائیک کی بنچ کو بتایا کہ سی بی آئی کے پاس ایسی کوئی وجہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہو۔سی بی آئی نے بتایا کہ جیا خان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تھی۔ کمرے میں کسی دوسرے شخص کے داخل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ جیا کے گلے پر جس نشان کی بات کہی جا رہی ہے، وہ دوپٹے کی وجہ سے بھی لگ سکتے ہیں۔ادھر ہائیکورٹ نے رابعہ خان سے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی موت سے متعلق پولیس اور سی بی آئی جانچ کی غلطیوں کو سامنے لائیں۔ رابعہ نے جیا کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی کے خلاف خود کشی کے لئے اکسانے کی بجائے قتل کا معاملہ درج کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…