بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بالی وڈ کا’سلطان‘‘۔۔۔! سلمان خان نے اپنا خطاب دوسرے معروف اداکار کو دیدیا، وہ کون ہیں ؟ جانئے

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سپر اسٹارز اکشے کمار اور سلمان خان کو فلمی صنعت میں بڑے دل والے اداکار مانا جاتا ہے۔یہ دونوں فلموں میں کئی بار اکھٹے کام کرچکے ہیں اور اصل زندگی میں بھی دونوں اچھے دوست ہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے کہا تھا کہ اکشے کمار کے اوپر ہی بولی وڈ کے ’’سلطان‘‘ کا خطاب سجتا ہے کیونکہ وہ ہر سال 3 سے 4 ہٹ فلموں کے ساتھ باکس آفس پر دھاوا بولتے ہیں۔سلمان خان نے یہ بیان اس حقیقت کے باوجود دیا جب ان کی حالیہ فلم ‘سلطان’ نے 2016 میں بزنس کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔اکشے کمار کو سلمان خان کی اس بات کے بارے میں پتا چلا تو ان کا ردعمل بالکل مختلف تھا۔بولی وڈ کے کھلاڑی نے کہاکہ میرے خیال میں یہ سلمان خان کی عظمت ہے جو انہوں نے ایسا کہا، اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کا دل کتنا بڑا ہے، مگر میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے فلم برادرز میں ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) کیا مگر وہ فلم نہیں جبکہ سلمان کی سلطان چل گئی، تو وہ ہی حقیقی سلطان ہیں۔اس سے قبل سلمان خان نے رواں ماہ بارہ تاریخ کو اکشے کمار کی فلم رستم کے حوالے سے بھی ٹوئیٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…