جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان پھر بڑی مشکل سے دو چار ، بھارتی وزیردفاع نے دھمکی دیدی

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی دے ڈالی۔گزشتہ سال بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان نے بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی اورعدم برداشت کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ایک طوفان کھڑا کردیا اوربی جے پی اور شیوسینا کی جانب سے عامر خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں،عامر خان نے اپنے اس بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی اس کے باوجود انہیں عارضی طور پر بھارت کو چھوڑنا پڑا تاہم اب بھارتی وزیر دفاع نے عامر خان کے خلاف بیان دے کر ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حکمران انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی عامر خان کواپنے بیان پر معافی مانگنے کے باوجود کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں اور کافی عرصہ گزرجانے کے باوجود بھارتی وزیر دفاع منوھر پاریکرنے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب میں عامر خان کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک اداکار کا بیان آیا تھا بھارت میں عدم برداشت کے باعث ان کی بیوی ملک چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں کیوں کہ انہیں یہاں ڈر لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ افسوسناک بیان ملک کے خلاف تھا جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اسی لیے ملک کے خلاف بولنے والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے جیسا کہ ایک اداکار اور کمپنی کو سکھایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اداکار عامرخان کے ملک میں عدم برداشت کے بیان کے بعد حکومت نے انہیں سیاحت کے سفیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…