بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فلم’’را ون‘ میں شاہ رخ کے ملبوسات پر کتنے کروڑوں خرچ ہوئے ، ناقابل یقین خبر آگئی

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم’’را ون‘ میں شاہ رخ کے ملبوسات پر 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی فلم ’’تیور‘‘ کے گانے رادھا ناچے گی جو سوناکشی سہنا پر فلمایا گیا۔ اس گانے میں سوناکشی سہنا نے جو لباس پہنا ہے اس کی قیمت 75 لاکھ روپے ہے اور جبکہ مکمل گانے پر ڈھائی کروڑ پر خرچ ہوئے۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بیبو کے نام سے جانے جانی والی کرینہ کپور نے اپنی فلم کمبخت عشق کے ٹائٹل سانگ میں کالے رنگ کا جو لباس زیب تن کیا اس کی قیمت 8 لاکھ پر ہے۔بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو ان کی دلفریب اداؤں، مسحور کن مسکراہٹ، جاندار اداکاری اور شاندار رقص کی وجہ سے مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ کبھی انہیں بالی ووڈ کی رقص کی ملکہ کہا جاتا ہے تو کبھی دھک دھک گرل ۔
مادھوری اپنے کیریئر کے آغاز سے آج تک شائقین میں بے پناہ مقبول ہیں۔ کتھک ڈانس کی ماہر مادھوری ڈکشٹ نے اپنے کیرئیر میں بے پناہ کامیابیوں کو اپنے دامن میں سمیٹا۔ بالی ووڈ کی بلاک باسٹر فلم دیوداس میں مادھوری ڈکشٹ نے جو لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور جن پر کافی نفیس کام بھی دیکھنے کو ملا ۔ ان کے ہر ایک سوٹ کی قیمت 15 لاکھ سے زیادہ تھی۔بالی ووڈ کوئین ایشوریہ رائے بچن نے فلم جودھا اکبر میں ملکہ کا کردار ادا کیا اس فلم میں ایشوریہ رائے نے جو لباس پہنے ان کی قیمت بھی کچھ کم نہیں تھی۔ ہر ایک سوٹ کی قیمت 2 لاکھ تھی۔شاہ رخ جنہیں جاندار اداکاری اور رومانس کی وجہ سے بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم را ون بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم تھی جس پر ڈھائی ارب کا خرچا آیا تھا اور باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں کر سکی۔
اس فلم میں شاہ رخ نے جو اسپیشل ملبوسات پہنے ان میں سے ہر ایک کی قیمت ساڑھے چار کروڑ روپے تھی اور فلم میں کنگ خان نے 20 لباس استعمال کیے ان سب کی قیمت کی ٹوٹل لاگت 90 کروڑ بنتی ہے۔فلم ویر جو کہ سلمان کی اپنی پروڈکشن تھی جس میں دبنگ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ سلمان خان نے اس فلم میں چھ قیمتی لباس پہنے تھے ۔ جن میں سے ہر ایک کی قمیت 20 لاکھ تھی۔بھارت کے تامل فلم اسٹار رجنی کانت اپنے منفرد سٹائل اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کرڑوں میں ہے۔ رجنی کانت فلم روبوٹ میں ایک روبوٹ کے روپ میں نظر آئے۔ اس فلم میں انہوں نے روبوٹ نظر آنے کیلئے جو لباس زیب تن کیا اس پر تین کروڑ کی لاگت آئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…