ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے کپڑے بھی خود دھوتی تھی اور کھانا بھی خود ہی بنانا پڑتا تھا۔دپیکا پڈوکون کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ڈمپل گرل نے بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں تاہم اب دپیکا پڈوکون نے پہلی بار ہالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے پر لب کشائی کی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ مجھے متعدد بارہالی ووڈ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن میں نے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ کسی بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت ساری چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں لہذا ہالی ووڈ میں کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں تاہم یہ وہ مقام نہیں ہے جہاں پہنچنا میرا خواب ہے۔دپیکا کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے اپنے کپڑے خود دھوتی تھی یہی نہیں روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی خریداری اورکھانا بناتے ہوئے مجھے گھر کی بہت یاد ستاتی تھی جب کہ امریکا جاتے ہوئے اپنے ساتھ مختلف انواع اقسام کے مصالحہ جات لے کرگئی تھی جس کی وجہ سے وہاں کھانے بنانے میں کبھی دقت محسوس نہیں ہوئی۔