لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے ان چند فنکاروں میں سے ہوں جس کو چاروں صوبوں کے کھانے بنانے آتے ہیں ، کھانا پکانا میرا شوق ہے اور میں اکثر اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر دوستوں کو دعوت پر مدعو کرتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی ، سندھی ،پشاوری اور بلوچی کھانے بنانے آتے ہیں مگر ان میں سے بریانی اور سجی زیادہ اچھے طریقے سے بناتا ہوں اور اس کے ساتھ کڑاہی گوشت کی بھی دوست تعریف کرتے ہیں ۔ ایوب کھوسہ نے کہا کہ مجھے اپنے ملک میں چاروں صوبوں کی ثقافت پسند ہے اور خاص طور پر بلوچی ثقافت مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے جس کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت کو بین الاقوامی سطح پر کاوشیں کرنی چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو شاید پھر ڈاکٹری کا شوق پورا کر رہا ہوتا ۔