کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جان کو شدید خطرات‘ کراچی پولیس کا انوکھا مشورہ۔ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔کراچی میں معروف گلوکار سلمان احمد خان کو پولیس نے جان کو خطرہ کے باعث ملک چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے ، تاہم سلمان احمد نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔سلمان احمد نے گلوکاری کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچائی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔معروف گلوکار سلمان احمد خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کے افسر نے انھیں بتایا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ، اس لیے وہ ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے جائیں۔
ان کا کہنا تھا پولیس نے انہیں بتایا ہے کہ پولیو پر بات چیت کرنے پر دہشتگرد نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے حوالے سے پولیس کے پاس اطلاعات موجود ہیں۔ سلمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو بیرون ملک جانے سے انکار کر دیا ہے۔ سلمان احمد کا کہنا ہے کہ یہ وہی سوچ کہ دہشتگرد ہیں جنہوں نے امجد صابری کو قتل کیا۔واضح رہے گزشتہ دنوں مشہور قوال امجد صابری کو بھی کراچی میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
جان کو خطرہ‘ ملک چھوڑ دیں‘ پولیس نے اہم شخصیت کو مشورہ دیدیا
2
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں