ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی خواجہ سرا بینڈ’سکس پیک‘کیساتھ گانا ریکارڈ کروادیا۔ سلمان خان اور انوشکا شرما بھی ویڈیو کا حصہ ہوں گے۔بالی ووڈ دبنگ خان ان دنوں اپنی آنیوالی نئی فلم ’سلطان‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے بھارتی خواجہ سرا بینڈ’سکس پیک’کیساتھ ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے جس میں ونوں اداکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔ معروف پاکستانی گلوکار گلوکار راحت فتح علی خان نے ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ یہ گانا جلد ریلیز کردیا جائیگا جو فلم’سلطان’کی تشہیر کا ایک حصہ ہے۔