جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بلاک بسٹر فلم فنا کے چائلڈ سٹار “ریحان” کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

datetime 2  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی فلموں ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘،’’فنا‘‘،’’پارٹنر‘‘ اور’’ تا را رم پم‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے چائلڈ ادکار علی حاجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔ چائلڈ اداکار علی حاجی کو اب پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔بالی ووڈ کے ننھے اداکار نے اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی فلم ’’تا را رم پم‘‘ میں اہم کردار ادا کیا جب کہ فلم تو باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی لیکن ننھے اداکار نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث خوب داد سمیٹی جس کے بعد ننھے اداکار نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی ووڈ کے چائلڈ اداکار علی حاجی نے 2 سال کی عمر میں ہی فلم نگری کی سپر ہٹ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے 2006 میں عامر خان اور کاجول کی فلم ’’فنا‘‘ میں ان کے بیٹے ’’ریحان‘‘ کا کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی جب کہ ننھے اداکار نے 2007 میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اورگووندا کی فلم ’’پارٹنر‘‘ میں ’’روہن‘‘ کے کردار سے ایک بار پھر سب کو محظوظ کیا۔
علی حاجی نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرکے ساری توجہ پڑھائی پر مرکوز کررکھی ہے۔ اداکار علی حاجی اب ننھے اداکار سے نوعمر نوجوان ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں پہچاننا نا صرف مشکل ہے بلکہ نا ممکن بھی ہے۔ علی حاجی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پڑھائی مکمل کرکے سوچیں گے کہ انہیں فلموں میں کام کرنا چاہئے یا نہیں۔

24Ta-Ra-Rum-Pum

 

Ta-Ra-Rum-Pum-2007

 

image4

 

5dfb1bff-6031-49fd-83cf-84be55b4ba6d



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…