ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان سپر سٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔پاکستانی ہیرو فواد خان نے بھارتی فلم نگری میں فنی کیرئیر کا سفر 2014 میں ریلیزہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہجب کہ فواد خان کو بالی ووڈ میں نامور فلمسازوں کی جانب سے فلموں کی کام کی پیش کش کی جارہی ہے لیکن اب نامور سپر سٹار نے بھی فلم میں کام کی پیش کش کردی ہے۔پاکستانی اداکار فواد خان کو بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں کام کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض نتین ککڑ سر انجام دیں گے۔