جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکار عرفان خان مسلمانوں کیلئے باعث شرم بن گئے‘رمضان اور عید الاضحی کے بارے میں ایسا بیان جس کی توقع نہ تھی

datetime 1  جولائی  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بعد عرفان خان بھی اپنے ایک متنازع بیان کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئے اور عیدالفطر اور عیدالاضحی سے متعلق متنازع بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عرفان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران بھوکے رہنے سے زیادہ بہتر ہے کہ انسان کو اپنا خود تجزیہ کرنا چاہیئے کہ وہ کتنا خود دار ہے اور صرف جانور قربان کردینا ہی عیدالاضحیٰ کا مقصد نہیں بلکہ عیدالاضحیٰ ہمیں اپنی سب سے زیادہ عزیز چیز قربان کرنے کا سبق سکھاتی ہے بجائے اس کے کہ کسی جانور کی قربانی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ مذہبی رسومات کا مقصد جانے بغیر اسے ادا کرنے میں پڑے ہوئے ہیں اور محرم الحرام کو بھی لوگوں نے تہوار بنا لیا ہے۔اداکار نے مذہبی رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے موضوعات پر لوگوں کی رہنمائی کرنا چاہیئے کیوں کہ لوگ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار کے بیان پر مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہ اور مسلم پرسنل لاء4 بورڈ کے ممبر ظفریاب گیلابی نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان مذہبی رہنما نہیں بلکہ ایک اداکار ہیں اس لئے ان کے مشورے کی ضرورت نہیں جب کہ جمعیت علما ہند کے سیکرٹری مولانا کھتری نے اداکار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان خان کو اپنے بیان پر غور کرنا چاہیے اور اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…