ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اسپین کے ایک ٹی وی شو جو کہ یوگا ورزشوں کے بارے میں ہے،میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق ان کو اسپین کے لائف ٹائم چینل نے باقاعدہ طور اداکارہ کو ان کے شو کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے مطلوبہ تاریخیں دستاب نہ ہونے کی وجہ سے ان سے معذرت کر لی۔تاہم ان کے لئے دو خصوصی شو کرنے کے لئے حامی بھری ہے جس میں وہ صرف بینادی یوگا کے بارے میں بتائیں گی۔شلپا جو فلموں سے بریک کے بعد یوگا کی وجہ سے معروف ہیں کے مطابق وہ بھارتی ٹی وی کے ایک ڈانس ریالٹی شو کی وجہ سے بے حد مصروف ہیں۔