ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی ووڈ انڈسٹری کی سٹائل آئیکون سونم کپور نے بھی ہم عصر اداکاراؤں پریانکا چوپڑااور دپیکا پڈوکون کے نقش قدم کی پیروی کرتے ہوئے ہالی ووڈانڈسٹری میں انٹری کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ 2007ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم’’سانوریا‘‘ سیفلمی سفر کا آغاز کرنے والی سونم کپور اب تک متعدد سپر ہٹ فلموں میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔تاہم اب اداکارہ ہالی ووڈ میں قسمت آزامائی کیلئے پر تول رہی ہیں۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے بعداداکارہ سونم کپور بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے بے چین ہیں جس کے لیے انہوں نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک فلم کے لیے آڈیشن بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سونم کپور نے ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کے موقع کے انتظار میں ہی رواں سال کسی بھی بولی ووڈفلم میں اداکاری کا معاہدہ نہیں کیا ہے