لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل قندیل بلوچ کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ بگ باس میں اجازت نہ مل سکی۔قندیل بلوچ نے ’’بگ باس ‘‘ میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی گئی کہ پروگرام میں ایسے لوگوں کو شامل نہیں کیا جاتا جن پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہو۔ پروگرام میں شرکت کے لیے قندیل بلوچ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اب مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کا ویڈیو کلپ آ جانے کے باوجود بھی انھیں پروگرام میں انٹری نہیں مل سکی۔ جس کے بعدان کی راتوں رات انٹر نیشنل مارکیٹ تک رسائی کے خواب چکنا چور ہو کر رہ گئے ہیں۔