جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

ایان علی کو روکنا مہنگا پڑ گیا، سیکرٹری داخلہ ٗ ڈی جی پاسپورٹ ٗ ڈی جی امیگریشن مشکل میں پھنس گئے

datetime 1  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے باوجود اسے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ، ڈی جی امیگریشن،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کوہدایت کی کہ 15 جون کو ایک بارپھرایان علی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف زیرالتوامقدمے کادوہفتوں میں فیصلہ کیاجائے ۔ جمعرات کوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اورجسٹس سردارطارق مسعود پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ ایان علی کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہ دے کر سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی توہین کی گئی ، عدالتی احکامات کے باوجود میری موکلہ کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھنا وزارت داخلہ کی بد نیتی ہے، اسلئے اب سپریم کورٹ کویہ طے کرناچاہیے کہ اپنے ہی ملک میں شہریوں کو زندہ رہنے کا حق ہے یا نہیں، انہوں نے کہاکہ ای سی ایل سے میری موکلہ کانام نہ نکال کرسپریم کورٹ کے احکاما ت کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ عدالت عظمی نے یہ معاملہ سندھ ہائیکور ٹ پرچھوڑ دیاتھا جس نے میری موکلہ کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم جاری کیا تھا۔ اس موقع پرایڈیشل اٹارنی جنرل راناوقارنے موقف اپنایاکہ رولزکے مطابق اگرکسی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہی عدالت توہین عدالت کا مقدمہ چلاتی ہے، اب اگرسندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو پھر سپریم کورٹ یہ مقدمہ نہیں سن سکتی۔ سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد نے کہاکہ ایان ایان علی کیس کو غیر ضروری شہرت دی گئی، توہین عدالت کے مقدمے میں یا تومعافی نامہ قبول ہوتا ہے یا توہین عدالت کے مرتکب فرد کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے حکومتی وکیل سے کہاکہ وزارت داخلہ ایک ہی بار ہی بتادے کہ ایان علی کیخلاف کتنے ای سی ایل کیسز ہیں۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت نے 19 اپریل کے عدالتی حکم پرعملدرآمد کرتے ہوئے ایا ن علی کانام ای سی ایل سے نکال دیا تھا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ان سے استفسارکیاکہ کہ کیا ایان علی کانام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالاگیاہے۔ راناوقارنے کہاکہ ایان کانام تیسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈالاگیاہے جس کوچیلنج کیاگیاہے اوراسی میں توہین عدالت کی درخواست بھی آئی ہے۔ ایان علی کے وکیل نے کسٹم ا نسپکٹر کے بیوہ کی جانب سے دائردرخواست کے حوالے سے موقف اپنایاکہ یہ بے بنیاد الزامات ہیں کیونکہ کسٹم انسپکٹر کے قتل کے وقت ایان علی جیل میں تھی اوراس کانام ایف آئی آرمیں بھی شامل نہیں جبکہ بیوہ اعجاز کے وکیل شفقت منیرنے کیس میں فریق بننے کے حوالے سے عدالت کوبتایاکہ وہ اس حوالے سے عدالت میں مزید دستاویزات جمع کراناچاہتے ہیں، ہماری استدعاہے کہ ایان علی کانام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے، میری موکلہ کے شوہرکے قتل کیس میں تفتیشی افسرنے ایان علی کوطلب کیاہے ہمیں دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت عید کی چھٹیوں تک ملتوی کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کو ہدایت کی کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف زیر التوا مقدمے کا دو ہفتوں میں فیصلہ سنایاجائے۔ عدالت نے مقتول کسٹم افسر کی بیوہ کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور تفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت عید کی چھٹیوں تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…