کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکار ندیم جعفری کی گاڑی پر فائرنگ واقعہ پیش آیا ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز گلوکار ندیم جعفری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور ان سے نقدی اور موبائل فون بھی چھن کر ملزمان فرار ہو گئے جس کے بعد گلوکار ندیم جعفری نے گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے انہوں نے پولیس کو بتایا جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تو انہیں ایسا لگا کہ وہ اب جان سے گئے لیکن ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے بتایا کہ ان کی گاڑی پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی بس ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمہ گلوکار ندیم جعفری کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔