لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)دولت کی کوئی کمی نہیں لیکن پھر بھی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کھانا پینا چھوڑ دیا،صرف غم کھا رہی ہیں۔کروڑوں کمانے والی اداکارہ،فاقہ کرنے لگی ہے،ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا وزن خطرناک حد تک کم ہو گیا،چالیس سال کی اداکارہ کی گرتی صحت کو دیکھ کرمغربی میڈیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ایک امریکی میگزین کے مطابق انجلینا جولی کا وزن صرف 79 پونڈ یعنی چھتیس کلو گرام رہ گیا ہے جبکہ ان کا قد پانچ اعشاریہ سات فٹ ہے۔ہمیشہ صحت مند اور اسمارٹ نظر آنے والی اداکارہ انتہائی کمزور ہو گئی ہیں،ان کا چہرہ بیرونق ہو گیا ہے، آنکھیں دھنس گئی ہیں ،ہاتھ بدہیبت نظر آنے لگے ہیں۔خبریں گرم ہیں کہ جولی کی گرتی صحت کی وجہ ان کے شوہربریڈ پٹ کی اداکارہ میریون کوٹیلارڈ سے دوستی ہے،اس غم میں انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے اور صرف مشروبات پر گزارا ہے۔ادھر بریڈ پٹ بھِی اپنی اہلیہ کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں ،انہوں نے جولی کو خوراک پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے،ساتھ یہ خبر بھی گرم ہے کہ ہالی وڈ اسٹار نے خوراک کے معاملے میں لاپروائی برتنے پرجولی کو طلاق کی دھمکی بھی دی ہے۔